vosa.tv
Voice of South Asia!

نیپالی حکومت کاجاجر کو ٹ متاثرین کیلیے امداد کا اعلان

0

نیپا لی حکومت نے جاجرکوٹ میں 3 نومبر کو آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے عارضی رہائش کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے جاری کر دئیے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وزارت خزانہ سے مختص کی گئی کل رقم میں سے 930 ملین روپے متعلقہ اضلاع کو بھیجے گئے ہیں۔اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انیل پوکھرل نے بتایا، وزارت خزانہ نے ایک ارب روپے جاری کیے تھے۔ ۔ یہ رقم زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے حکومت کی ترجیح کے مطابق بھیجی گئی ۔13 نومبر کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں 10 ارب روپے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزارت خزانہ نے ایک ارب روپے مختص کیے ۔جاجرکوٹ میں 540 ملین روپے، رخم مغربی میں 340 ملین اور سالیان میں 50 ملین روپے بھیجے گئے۔اس سے قبل اتھارٹی نے عارضی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 1.41 ارب روپے بھیجے تھے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، استفادہ کنندگان کی تعداد 60,337 ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.