vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکن ملکو کمپنی لمیٹڈ کا نیا چیئرمین مقرر

0

سری  لنکن وزارت زراعت کے سکریٹری جنکا دھرما کیرتھی کو ملکو کمپنی لمیٹڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔یہ تقرری وزیر زراعت مہندا امرویرا نے کی ہے۔سری  لنکن زراعت اور پلانٹیشن انڈسٹری کی وزارت کے سکریٹری کے عہدے کے علاوہ، وزیر نے اس چیئرمین شپ کے فرائض بھی جنکا دھرما کیرتھی کو سونپے ہیں۔نئے چیئرمین نے 18 دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔نئے چیئرمین کی تقرری کے نوٹیفیکیشن میں وزیر نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ تقرری کمپنی کے ملازمین کے عدم اطمینان میں اضافے اور ملکو کمپنی کی پیداواری صلاحیت میں کمی کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔ملکو  کمپنی کے سابق چیئرمین رینوکا پریرا نے ملکو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو ہندوستانی کمپنی کو فروخت کرنے کے اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.