امریکن صدر کے قافلے میں شامل گاڑی کو ٹکر
امریکی ریاست ڈیلا ویر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قافلے کی گاڑی سےکار ٹکرا گئی۔ڈیلا ویر میں پیش آئے حادثے میں صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن محفوظ رہے۔حادثے کے وقت جو بائیڈن انتخابی مہم کی تقریب میں شریک تھے اور حادثے کے وقت صدر ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے۔ امریکی صدر کے قافلے سے کار کے ٹکرانے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے ایک سیاہ فام ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔