vosa.tv
Voice of South Asia!

 چھوٹے اور درمیانے شہروں کی ترقی سے بھارت رول ماڈل بن سکتا ہے۔مودی

0

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کاکہنا ہے کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں شہروں کا بڑا رول ہے اور اسی وجہ سے حکومت چھوٹے اور درمیانے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ  بھارت کی تعمیر ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے شہروں کی بنیاد پر تعمیر ہوگی۔ ان کی قیادت میں مرکز میں حکومت کے گزشتہ 10 برسوں کے دوران ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی ترقی میں بے مثال رفتار سے کام ہوا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے دیہی اور شہری علاقوں میں خواتین، نوجوانوں اور دیگر کمزور طبقات کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔وزیر اعظم پانچ ریاستوں، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے آغاز کے پروگرام سے ورچوئل طریقے سے خطاب کر رہے تھے۔ ان ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کی وجہ سے یہ یاترا شروع نہیں کی جاسکی۔ مودی نے اس یاترا کو مودی کی گارنٹی والی گاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو جھنڈی بھلے ہی مودی نے دکھائی ہو، لیکن اس کی کمان عام لوگوں نے سنبھال لی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.