vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت کانگریس کی10روزہ عطیہ مہم 18دسمبر سے شروع ہوگی

0

کانگریس اپنے قیام کے 138 ویں سال پر عوام سے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے دیش کے لیے عطیہ مہم شروع کرے گی۔ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے 18 دسمبر کو اس مہم کا آغاز کریں گے اور یہ مہم 10 دنوں تک آن لائن جاری رہے گی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی خزانچی اجے ماکن نے  پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں  کہا کہ ہم ‘دیش کے لیے عطیہ’ کے نام سے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر رہے ہیں، جس کا آغاز 18 دسمبر کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کریں گے۔کانگریس کے 138 سال مکمل ہونے پر ہم اہل وطن سے درخواست کرتے ہیں کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے 138 روپے، 1380 روپے، 13800 روپے جیسی رقم کانگریس کے کھاتے میں جمع کرائیں تاکہ ہم ایک بہتر ہندوستان کے لیے کام کر سکیں۔کانگریس لیڈروں نے کہا کہ پارٹی نے عطیہ دہندگان کی سہولت کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ اس کے علاوہ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ، یوپی آئی، این ایف ٹی ای، آرٹی جی ایس، یا کوڈ کو اسکین کرکے بھی عطیہ دیا جاسکتا ہے۔ عطیہ کرنے والے شخص کا ہندوستان کا شہری ہونا چاہیے اور اس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ہے اور اس وقت تک یہ آن لائن مہم اس کے زمینی سطح پر چلے گی جس کے تحت گھر گھر جا کراور ہر بوتھ میں کم ازکم دس گھروں کو ہدف بناکر ہر گھر سے کم از کم 138 روپے کا تعاون دینے کی درخواست شامل ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.