نیو یارک:جنرل سید عاصم منیرکی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیرنے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی،سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کیا اوردنیا کے امن و استحکام کے لیے پرعزم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کے تعاون کو سراہا ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کے تعاون کو سراہا جو دنیا کے امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگوکے دوران خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری تنازعات پر روشنی ڈالی۔ آمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک ناممکن رہے گا جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا۔آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدامات کی بھی مذمت کی کیونکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ جنرل سید عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری مظالم فوری روکنےکے لیے عالمی برادری کو متحرک کرے تاکہ انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس مسئلے کا پائیدار حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔انہوں نے خاص طور پر ان معصوم شہریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا جنہیں بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں خاطر خواہ انسانی امداد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔