vosa.tv
Voice of South Asia!

لاہور میں مصنوعی بارش کے بعد فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی

0

حکومت پنجاب کی جانب سے آلودگی کم کرنے کے لیے پہلی مرتبہ مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا جس سے بہتر اثرات سامنے نہ آسکے۔
ماہرین کے مطابق کمزور بارش برسانے والے بادلوں کے باعث مصنوعی بارش کے اثرات کم دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ماہرین کی ٹیم طیارے پر آسمان پر 6 سے 12 ہزار فٹ بلندی پر پہنچی، پانی لانے والے بادلوں پر فائر کے ساتھ سپرے بھی کیا گیا لیکن بارش انتہائی کم ہوئی۔
چیف میٹرو لوجسٹ محمد اسلم کے مطابق بادلوں کے کمزور سسٹم کی وجہ سے فضاء میں سپرے اور راکٹ فائر کرنے کے باوجود زیادہ بارش نہ ہوسکی، دوبارہ مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی تاہم آئندہ تین چار روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں بلکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.