ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ ہیں ،دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ 15 دسمبر کو ایران کے جنوب مغربی علاقے راسک ٹاؤن میں مسلح افراد نے پولیس ہیڈکوارٹر پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 11 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔