vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان میں ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ شروع کردی گئی۔

0

الیکشن کمیشن کے مطابق 859 ریٹرننگ آفیسرز اور 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) کی ٹریننگ شروع ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں، ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ 19دسمبر کو مکمل کر لی جائے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کے سرکاری اداروں کے افسران اور آفیشلز کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمۂ تعلیم کے افسران اور ملازمین کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.