vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر تاحال معطل

0

اسرائیل نے امریکہ سے کہا ہے کہ حماس کے خلاف موجودہ کارروائی اگلے دو سے تین ہفتوں میں ختم ہوگی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کا موجودہ دور ختم ہو رہا ہے بلکہ اسرائیل مزید ٹارگٹڈ حملے کرے گا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع گیلنٹ نے تل ابیب میں امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی  جیک سلیوان کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر دفاع کاکہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی آپریشن کئی ماہ جاری رہےگا۔ غزہ کی پٹی میں زیر زمین سرنگوں کے نیٹ ورک میں سمندری پانی داخل کرنے کا اسرائیلی آپریشن 14 تاریخ کو شروع ہوا۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہروں خان یونس اور رفح پر حملے کیے جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پالٹل گروپ) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معطل ہیں،14 تاریخ کو اسرائیل کی جانب سے لبنان کی جنوبی سرحد پر واقع دیہات اور قصبوں بشمول امتوت، بوستان، ایٹا شاب، بیتلیو اور لامیا پر گولہ باری کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.