vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکن خواتین نے مردوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا،گھریلو تشدد میں اضافہ

0

خواتین پر تشدد کے واقعات کی خبریں تو اکثر وبیشتر سننے کو ملتی ہیں مگر مردوں پر گھریلو تشدد کے واقعات نے حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ سری لنکن وزارتِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں تقریبا” دس فیصد مرد گھریلو تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔جس میں جسمانی، جنسی اور نفسیاتی تشدد شامل ہے۔مردوں پر گھریلو تشدد کا انکشاف فیملی ہیلتھ بیورو ، ڈاکٹر نیتھنجلی میپیٹیگامانے کیا۔انہوں نے کہا اگرچہ گھریلو تشدد کا شکار افراد کی اکثریت خواتین ہیں لیکن ایک اہم حصہ مردوں پر بھی مشتمل ہے۔فیملی ہیلتھ بیورومیتھورو پیاسا کے تحت گھریلو تشدد پر قابو پانے کے اقدام کے تناظر میں ایک ٹوئنٹی فور سیون ہاٹ لائن متعارف کروائی گئی ہے، یہ اقدام گھریلو تشدد سے وسیع پیمانے پر نمٹنے کیلئے مفید ثا بت ہوسکتا ہے۔ متاثرہ افراد کیلئے معاون ماحول کو فروغ دینے اور بااختیار بنانے کی کوشش کے تحت اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں میں "میتھورو پیاسا” ہاٹ لائن کا آغاز ایک اہم اقدام ہے ، جس کے ذریعے متاثرین کے لئے لائف لائن فراہم کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.