vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی ایڈیٹر سنجے راوت پر بھی بغاوت کا مقدمہ درج

0

مقامی بھارتی جریدے کے ایگزیکٹوایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کیخلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سنجے راوت نے گزشتہ روز مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے مودی سرکار کا انتخابی عمل کو مشکوک قرار دیا۔مودی سرکار نے آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کردیا، مقامی بھارتی جریدے کے ایگزیکٹوایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کیخلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، سنجے روات پرمقدمہ بھارتی قانون کے تحت عمر کھیدمہاراشٹراپولیس اسٹیشن میں درج ہوا۔جریدےکےایگزیکٹوایڈیٹر سنجے راوت نے گزشتہ روزمودی سرکار کی پالیسیوں پرتنقیدکی تھی اور مودی سرکار کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سےانتخابی عمل مشکوک قرار دیا تھا۔سنجےروات کا کہنا تھا کہ بی جےپی ای وی ایم کےذریعے2018مدھیہ پردیش الیکشن میں دھاندلی سے جیتی۔واشنگٹن پوسٹ نےمودی سرکارکی خودساختہ تشہیرکیلئےخفیہ آپریشن کرنےوالی تنظیموں کوبےنقاب کیا تھا جبکہ جنوری 2023میں ایلون مسک نےدعویٰ کیا کہ بھارتی سرکار نے مودی مخالف ٹویٹس ہٹانے کیلئے دباؤ ڈالا۔فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کےدفاترپرچھاپےبھی مارےگئے جبکہ رواں سال مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.