امریکی ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے مواخذے کی اجازت دیدی
امریکی ایوان نمائندگان نے صدربائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کی اجازت دیدی، ایوان میں مواخذے کی تحقیقات کے حق میں 221 اور مخالفت میں 212 ووٹ پڑے۔ایوان میں ریپبلکنز تحقیقات کی منظوری پر نہال، ڈیموکریٹس بینچز پر خاموشی چھائی رہی۔چیئرمین کمیٹی جیمزکومر نے کہا کہ تحقیقات میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے رکاوٹ کا سامنا ہے، ریپبلکنز الزامات کیخلاف شواہد بھی فراہم کیے۔ریپبلکنز صدر بائیڈن کا بیٹے کو کاروباری فائدہ پہنچانے کے الزام پر مواخذہ چاہتے ہیں ۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے جنوری میں ہندوستان کا دورہ منسوخ ہو گیا۔میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایئر فورس ون کو رخصت کیا۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ بائیڈن اگلے ماہ بھارت کا سفر نہیں کریں گے جس کی وجہ سے بھارتی فریق نئی دہلی کی میزبانی میں ہونے والی کواڈ سمٹ کے لیے نئی تاریخ کا تعین کرے گا۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فریق اب 2024 کے آخر میں کواڈ سمٹ منعقد کرنے کی تجویز رکھتا ہے ہم نظر ثانی شدہ تاریخوں کی تلاش کر رہے ہیں کیونکہ فی الحال زیرغور تاریخیں تمام کواڈ پارٹنرز کے ساتھ ختم کی جارہی ہیں۔