vosa.tv
Voice of South Asia!

شیخ حسینہ کا 71میں شہید ہونے والےدانشوروں کو خراج عقیدت

0

بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین اور وزیر اعظم شیخ حسینہ نے یوم شہدائے دانشور کے موقع پر 1971 میں شہید ہونے والے دانشوروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر اور وزیراعظم نے میرپور میں یادگار شہداء دانشور پر الگ الگ پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے دستے نے سرکاری سلامی دی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے جنگ میں زخمی ہونے والے آزادی پسندوں اور شہید دانشوروں کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔شیخ حسینہ اس کے بعد دھانمنڈی گئیں اور بنگ بندھو میموریل میوزیم کے سامنے بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمن کی تصویر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعدازاں وہ بنگلہ دیش کی آزادی کے معمار، بنگ بندھو کی یاد میں احترام کے طور پر کچھ دیر وہاں کھڑی رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.