نیویارک کی شہری حکومت کا ماحول دوست گھروں کی تعمیر کا فیصلہ
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم، شہری حکومت کے محکمے ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلاننگ اور سٹی پلاننگ کمیشن نے گرین فاسٹ ٹریک منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ۔۔ہاؤسنگ پروجیکٹس کی تعمیر سے قبل مقررہ علاقے کے ماحول کا جائزہ بھی لیا جائے گا جس کے بعدشہر بھر میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے ماحول دوست گھر تعمیر کیے جائیں گے جبکہ ہاوسنگ پروجیکٹس کی راہ میں آنے والی انتظامی رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک دہائی کے دوران شہر میں آبادی کے تناسب سے پانچ لاکھ گھروں کی کمی واقع ہوئی ہے ،کوشش کریں گے کہ اس منصوبے کے ذریعے اس رہائشی بحران پر قابو پائیں۔ میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ رہائشی بحران پر قابو پانے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ ہم مزید گھر تعمیر کریں تاکہ نیویارکرز کو رہائشی سہولتیں میسر آئیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ تیز رفتاری سے ماحول دوست گھروں کی تعمیر کے لیے نئے جدید طریقہ کار پر کام کر رہی ہے ، اس ضمن میں ماحول دوست گھروں کی تعمیر کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔