vosa.tv
Voice of South Asia!

انتہاپسند یہودی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی یورپی کوشش

0

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کا کہنا ہے کہ کہ یورپی یونین تشدد کی وجہ سے مغربی کنارے کے آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دے گی۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ بلاک اپنی حکومتوں کو ان انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دے گا جو اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ بوریل نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پر کام کریں گے۔فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اجلاس سے پہلے کہا تھا کہ پیرس مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث فریقوں پر خود پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ کولونا نے کہا کہ مغربی کنارے کی صورتحال ہمارے خدشات کو بڑھا رہی ہے۔ خاص طور پر انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے تشدد کے بہت سے واقعات کی وجہ سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔حالیہ ہفتوں میں فرانس نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف یورپی یونین کی ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے یورپی یونین کے ارکان کے درمیان بات چیت کا دروازہ کھولا ہے لیکن اس معاملے پر اب تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.