vosa.tv
Voice of South Asia!

حوثیوں کا بحری جہاز پر کروز میزائل حملہ

0

حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی علاقے سے زمین پر مار کرنے والا کروز میزائل داغا گیا جس نے ایک موٹربوٹ کو نشانہ بنایا، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی۔امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی بحریہ کا جہاز میسن امداد فراہم کرنے کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہو۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملہ آبنائے باب المندب سے تقریباً 60 ناٹیکل میل شمال میں ہوا۔ برٹش میری ٹائم ٹریڈ آفس نے  اعلان کیا تھا کہ اسے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے ساحل سے دور باب المندب کے قریب ایک بحری جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا اور اس میں آگ لگ گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام بحیرہ احمر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔برطانوی دفتر نے نشانہ بننے والے جہاز کی قومیت ظاہر نہیں کی تاہم اس نے خطے میں موجود تمام بحری جہازوں سے محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کا پتہ چلنے پر انہیں مطلع کرنے کا کہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.