vosa.tv
Voice of South Asia!

 بر اعظم ایشیا میں بھوک بدستور مسئلہ قرار

0

 بر اعظم ایشیا میں بھوک بدستور ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ جہاں اقوام متحدہ کے خوراک اور زراعت کے ادارےکے خطے میں غذائی تحفظ کے تازہ ترین جائئزے کے مطابق دو ہزار بائیس میں کووڈ 19 کی وبا سے پہلے کے مقابلے میں ساڑھے پانچ کروڑ مزید لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت بھر کھانے کے بغیر زندگی گزارنے والوں میں سے زیادہ تر جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔ اور وہاں مردوں کے مقابلے میں خواتین کواور بھی کم غذا ملتی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائیزیشن کی اسٹڈی کے مطابق خوراک کی کم فراہمی، کھپت اور غذائی توانائی کی ضروریات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اور اس کا مقصد توانائی کی شدیدمحرومی کی صورت حال اور اسکے اثرات کو جاننا ہے, جو پیداوار میں مانع ہوتی ہے، اور پیداواری صلاحیت اور معیار زندگی کو گھٹاتی ہے۔اس خطے میں غذائی قلت کے شکار لوگوں کی تعداد سن دو ہزار بائیس میں ایک سال پہلے کی آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر آٹھ اعشاریہ چار فیصد پر آگئی۔لیکن یہ تعداد بھی،سات اعشاریہ تین فیصد لوگوں کی اس تعداد سے زیادہ ہے جو وبائی مرض شروع ہونے سے پہلے ہی غذائی قلت کا شکار تھے اوروبا کے سبب بعض معیشتیں زوال پذیر ہونا شروع ہو گئیں اور لاکھوں لوگ اپنی روزی روٹی سے محروم ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.