vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک سٹی لال رنگ میں رنگ گیا

0


کرسمس کے نزدیک آتے ہی نیو یارک سٹی میں ہر جانب لال رنگ کی رونقیں نظر  آنے لگی ہیں، 2023 کے سانٹا کون کے لیےہزاروں خوش لباس  لوگ مڈٹاؤن اور ایسٹ ولیج پہنچ گئے۔سانتا کون 2023 کےآغاز پر  بگ ایپل میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔ہم سانتا ہیں کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر لوگوں کاہجوم نظر آیا جو  گانا گا رہا تھا کہ سانٹا کون شہر میں آ رہا ہے۔سانتا کون ہر سال ہونے منعقد ہونیوالا ایک خوشیوں بھرا تہوار ہے جس میں ہزاروں لوگ اپنے سب سے بہترین لباسوں ملبوس ہو کر  مین ہیٹن کا رخ کرتے ہیں۔سانتا کون کی ریلی مڈ ٹاؤن سے شروع ہوکر ایسٹ ولیج پر ختم ہوتی ہے۔اس پروگرام میں شرکت کرنیوالوں کو 15 ڈالر  پر پرسن کے حساب سےٹکٹ لینا پڑتا ہے جو مختلف خیراتی مقاصد کے لئے چندے کے طور پر جمع ہوتا ہے۔منتظمین نے سوشل میڈیا پر متنبہ کیا کہ پروگرام میں کسی بھی مقام پر الکحل کے کھلے کنٹینرز کے ساتھ چہل قدمی نہ کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.