بروکلین3 افراد کو ڈوبنے سے بچالیاگیا
نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن بیچ پرکشتی الٹنے کے باعث پانی میں گر جانیوالے3 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ریسکیو اداروں کے مطابق ایک کشتی الٹنے کے بعد تین افراد کو بروکلین کے میں ہٹن بیچ میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔FDNY نے شیپس ہیڈ بے میں تین لوگوں کو پانی سے بچایا۔ڈوبنے والوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سےشناخت کر کے باہر نکالا گیا، تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جا ری ہیں۔