پاکستانی امریکی نوجوان کی ناساؤ کاونٹی میں اعلیٰ عہدے پر تقرری
ریاست نیویارک کی ناساو کاونٹی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے سید عون مُرتجز نقوی کو آفس آف ایشئن امریکن افیئرز کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناساو کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے اپنے دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں عون مرتجز نقوی کی بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آف ایشئن امریکن افیئرز کی تقرری کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ بہترین کام کریں گے۔ایک بیان میں عون مرتجز نقوی نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہ اپنے والدین اور دوستوں کی دعاؤں کی بدولت مجھے یہ عہدہ ملا۔انھوں نےاعتماد کا اظہار کرنے پر کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین اور ان کے سینئر ایڈوائزر چودھری اکرم او رمحسن شاہ سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش ہوگی کہ مکمل دیانتداری کے ساتھ اپنی زمہ داریاں نبھاوں اور کمیونٹی کی خدمت کروں۔