vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش میں خواتین بااختیار ہیں۔وزیر اعظم شیخ حسینہ

0

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا عثمانی میموریل آڈیٹوریم میں بیگم رقیہ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بیگم  روقیہ کا خواب تھا بنگلہ دیشی خواتین کو بااختیار بنانے کا اور ہم نے ان کا خواب پورا کردیاہے۔بنگلہ دیش خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملے میں کافی ترقی کرچکا ہے۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا عثمانی میموریل آڈیٹوریم میں بیگم روقیہ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے یہ کوششیں کر رہے ہیں کہ ہماری خواتین خود پر انحصار کریں اور اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں جیسا کہ بیگم روقیہ نے کہا تھاکہ  ان کا خواب اس دن پورا ہو گا جب خواتین جج اور بیرسٹر بنیں گی اور  ہم اس معاملے میں کافی ترقی کر چکے ہیں۔شیخ حسینہ نے کہا کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک ابھی تک کسی خاتون کو حکومت کا سربراہ نہیں منتخب کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک سب سے طاقتور ملک میں بھی کوئی خاتون صدر نہیں بن سکی۔بیگم روقیہ کے خواب کے بارے میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم  بنگلہ دیش میں ان  کی امید کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔خواتین اور بچوں کے امور کی وزارت نے بیگم روقیہ سخاوت حسین کی 143 ویں یوم پیدائش اور 91 ویں یوم وفات کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیااور وزیر اعظم نے معاشرے،خواتین کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے لیے پانچ نامور خواتین کو بیگم روکیہ پیڈک 2023 سے نوازا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.