vosa.tv
Voice of South Asia!

ماہرہ خان کی لاٹھیوں کے سہارے کھڑے ہونے کی تصاویر وائرل

0

پاکستان کی سُپر سٹار ماہرہ خان نے چلنے پھرنے کے لیے واکنگ اسٹک کا استعمال شروع کردیا،اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ مداح حیرت میں مبتلا ہوگئے ۔ماہرہ خان کی دوست نینا کاشف نے اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کی شادی کے اعزاز میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اداکارہ عائشہ عمر اور مومل شیخ سمیت اُن کے دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نینا کاشف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پارٹی کی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں ماہرہ خان سفیداور سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے شوہر سلیم اور دوستوں کے ہمراہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے کیونکہ مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر اپنی سہیلی نینا کاشف کے ساتھ کھڑی ہیں،پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے پوچھا کہ ماہرہ خان کو آخر کیا ہوا ہے؟ وہ ’واکنگ سٹک‘ کا سہارا لیکر کیوں کھڑی ہیں؟دوسری جانب ماہرہ خان اور اُن کی دوست نینا کاشف کی جانب سے مداحوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا گیا،ماہرہ خان نے رواں سال یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.