vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط ارسال

0

بانی تحریک انصاف  کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسلام آباد کی عدالت نے بھی شہزاد اشتہاری قرار کر دیواروں پر اشتہار چسپاں کروا دیئے ہیں۔پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے  شہزاد اکبر کو عدالت سے اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد انٹر پول کو خط لکھا ہے۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر برطانیہ میں مقیم ہیں ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں 8 دفعات کے تحت فراڈ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.