vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔شیخ رشیداحمد

0

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا  تھا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں تھا اور اب 10 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئی ہیں۔ شیخ رشید احمد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے تو چلّے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا۔انہوں نے راول پنڈی میں عدالتی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اگست 2023ء میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، آج میرے خلاف عدالت میں 10 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے بیان پر یقین کرنا چاہیے۔پاکستان میں عام انتخابات8 فروری کو ہوں گے۔اگر الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.