vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک فورسز نے مقابلے میں5عسکریت پسندوں کو مار دیا،اسلحہ گولہ بارود برآمد

0

پاک فوج  کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سات اور آٹھ دسمبر 2023 کی رات کو تخریب کاروں  کی موجودگی کی اطلاع پر  سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں آپریشن کرکے 5عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا اور قبضے سے  اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد  برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جائے وقوع پر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔مارے جانے والے ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے اور بھتہ خوری شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  علاقے میں موجود دیگردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.