vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش میٹررو ریل اسٹیشن13 دسمبر کوعوام کے لیےکھولے دئیے جائیں گے

0

بنگلہ دیشی ماس ٹرانزٹ کمپنی لمیٹڈ ڈھاکہ کے منیجنگ ڈائریکٹر ما ن  صد یق نے کہا ہے کہ موتی جھیل تک کے تمام اسٹیشن اگلے تین ماہ کے اندر کھول دیئے جائیں گے۔اسی تسلسل میں، ڈھاکہ یونیورسٹی اور بیجوئے سرانی اسٹیشن 13 دسمبر کو کھولے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی اترا سے موتی جھیل تک 16 میں سے 14 اسٹیشن کھولے جارہے ہیں۔میٹرو ریل کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔شاہ باغ اور کاوران بازار میٹرو ریلوے سٹیشن مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔بنگلہ دیشی ماس ٹرانزٹ کمپنی لمیٹڈ ڈھاکہ کے منیجنگ ڈائریکٹر مان صد یق نے کہا کہ موتی جھیل حصے کے تمام اسٹیشن کھل جانے کے بعدمیٹرو ریل رات 8:30 بجے تک چلے گی۔خیال رہے کہ ملک کے پہلے میٹرو ریل منصوبے کی لاگت 33,472 کروڑ پے ہے۔ (JICA) نے اس منصوبے کو سپورٹ کرنے کے لیے 19,719 کروڑ روپے قرض دئیے،جب کہ حکومت بنگلہ دیش نے بقیہ رقم فراہم کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.