vosa.tv
Voice of South Asia!

انتخابات کا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔چیف الیکشن کمیشن

0

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ انتخابات کا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نےکہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام نتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن چند روز میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور چند روز میں الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا جائے گا ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ہم شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔الیکشن کمیشن یقین دلاتا ہے کہ الیکشن کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ آپ مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.