عام انتخابات میں پاکستانی عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہیں،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نےکہا ہےکہ پاکستان میں عام انتخابات کے دوران عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک ناجی بن حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کوانسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مالی وسائل کا مسئلہ نہیں، فنڈز کے حصول کے لیے پالیسیوں میں بڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرمایہ کاری بڑھانےکی ضرورت ہے، قلیل مدتی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات سب سے بڑا خطرہ ہے، چائلڈ اسٹنٹنگ، غذایت، پانی اور سینیٹیشن پر بھی توجہ دینا ہوگی۔