vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، عوام کی شکایات دور کرنا اولین ترجیح ہے، طاریق شیپرڈ

0

 نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر پبلک انفارمیشن نے ون پولیس پلازہ میں ظہرانےکا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز امریکی قومی ترانے سے ہوا۔ہالیڈے لنچن میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، اہلکار، میڈیا نمائندگان اور دیگر نمایاں شخصیت موجود تھیں۔ اس موقع پر پبلک انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر طاریق شیپرڈ کا کہنا تھا کہ عوام کا تعاون میرے لئے باعثِ فخر ہے۔لوگوں کی شکایات کو دور کرنا اولین ترجیح ہے جب کہ آئندہ بھی عوامی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے بہتر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کارلوس نیویز کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ دنیا بھر میں بہترین ڈیپارٹمنٹ ہے۔جو اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے سرانجام دیتا ہے۔  تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہالیڈے ہو یا کرسمس ہم نے ایسے مواقعوں پر ہمیشہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کیا ہے اور  ہم دعاگو ہیں کہ آپ کی زندگیاں بھی محفوظ ہوں۔اس موقع پر شرکاء کو نیویارک پولیس کی کارکردگی اور شہر میں امن وامان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے تناظر میں مختصر دورانیے پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔این وائے پی ڈی کے ڈپٹی کمشنر کے تحت منعقدہ تقریب کے موقع پر پرچم کشائی سے قبل مختصر پریڈ بھی کی گئی۔تقریب میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.