vosa.tv
Voice of South Asia!

اسلام آباد ہائی کورٹ : العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ ،کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی ۔

0

العزیزیہ ریفرنس  میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل  پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ریفرنس دائر کئے جن میں ایک جیسا الزام تھا، فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو بری کر دیا تھا لیکن ایک ہی الزام پر الگ الگ ریفرنس دائر کئے گئے، ہم نے درخواست دی تھی کہ ایک الزام پرصرف ایک ہی ریفرنس دائر ہونا چاہیے تھا،مزید کہا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز 2001 اور ہل میٹل اسٹبلشمنٹ 2005 میں بنائی گئی، جب العزیزیہ ملز لگائی گئی حسین نواز کی عمر 28 سال تھی، نواز شریف کا یہ کیس پچھلےکیس سے بھی بہتر ہے کہ وہ اس عرصے میں پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھے دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا  یہ میرٹس پر بحث کر رہے ہیں، ان کی کچھ متفرق درخواستیں بھی ہیں، یا تو یہ اپنی وہ درخواستیں واپس لیں، جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا جج کی ویڈیوسے متعلق درخواستیں ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا اس سے متعلق مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس کی تھی اور معاملہ سپریم کورٹ گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ملز ریفرنس میرٹ پر سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت بھجوانےکی نیب کی استدعا مسترد کر دی ، عدالت نے منگل کو نیب سے دلائل طلب کر لئے، سماعت12 دسمبر تک ملتوی ہونے کے بعد میاں نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.