اسرائیل کو قتل عام کی دھمکی کا بھرپور جواب دیں گے،صدر اردوان
ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ میں اسرائیل کی قتل عام کی دھمکی کا بھرپور جواب دیں گے ترکیہ میں کسی نےبھی غلط کام کی کوشش کی تواس کےنتائج سنگین ہوں گے۔صدراردوان نے کہا کہ اسرائیل نے ترکیہ کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کی قیمت بھی چکائے گا ترکیہ میں فلسطینی کو قتل کرنےکی سازش کی گئی تو اسرائیل کو برباد کر دیں گے جو لوگ ایسی کوشش کرنا چاہتے ہیں تو نہ بھولیں انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں انٹیلی جنس اور سیکیورٹی دونوں میں ترکیہ بےخبر نہیں، ترکیہ کوئی نئی قائم ہونے والی ریاست نہیں ہیں۔اسرائیل کی شن بیٹ ڈومیسٹک سیکیورٹی سروس سربراہ کی آڈیوکال لیک کی گئی۔آڈیوکال میں حماس کے دنیا بھر میں ارکان کے قتل عام کی منصوبہ بندی سامنے آئی ہے۔آڈیوکال میں مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان،ترکیہ،قطرسمیت ہرجگہ قتل کا منصوبہ بتایا گیا ہے۔