vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت اترپردیش میں ڈاکٹر نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کرکے  خودکشی کرلی

0

بھارتی ریاست اترپردیش کے رائے بریلی ضلع میں ریلوے کالونی سے گھر سے سرکاری ڈاکٹر ان کی اہلیہ اور دو بچوں کی دو دن پرانی لاشیں برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر ارون سنگھ ماڈرن ریل کوچ فیکٹری میں اسسٹنٹ ڈویژنل میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات تھے۔واقعہ کے بعد خاندان کے کسی فرد سے رابطہ نہیں ہوا  ابھی تحقیقات کررہے ہیں،ایس پی آلوک پریادرشی نے کہا کہ ڈاکٹر آنکھوں کے ماہر تھے، وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کو موت سے پہلے کئی انجیکشن لگائے گئے تھے، بچوں کو دوائی دے کر بہوش کرنے کے بعد سروں پر وار کیا گیا۔جس کے بعد ڈاکٹر نے خود کو پھانسی لگالی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین لڑکی کی عمر 14 سال اور لڑکے کی عمر 5 سال ہے۔ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.