نواز شریف کی چوہدری شجاعت سے ملاقات دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر اتفاق
نواز شریف کی تقریباً 15 سال بعد چوہدری شجاعت سےان کی رہائش گاہ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مُلک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف سے ملاقات میں چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا کہ ‘جن سیٹوں سے ہمارے لوگ جیتے تھے نہ صرف وہ ہمیں دی جائیں بلکہ گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین اور حافظ آباد میں بھی ق لیگ کو نشستیں دی جائیں۔‘
واضح رہے کہ نواز شریف 2009 میں چوہدری شجاعت کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔