vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی فلم ’عمرو عیار‘ کے ہالی ووڈ میں چرچے

0

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’عمرو عیار‘ کی نمائش میں مشہور ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ اور جانی ڈیپ بھی نظر آئے۔دونوں ہالی ووڈ اداکاروں نے فلم’عمرو عیار‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہما جمیل بابر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔صرف اتنا ہی نہیں ملاقات کے دوران ہما جمیل بابر نے وِل اسمتھ کو پاکستانی فلم کے ٹائٹل والا ایک لاکٹ بھی تحفے میں دیا جسے وِل اسمتھ نے خوشی سے قبول کیا۔شائقین کی جانب سے اپنے پسندیدہ ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستانی سینما کے ساتھ جُڑتے ہوئے دیکھ کر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.