یوکرین کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں،امریکہ کا اعتراف
امریکہ کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔امریکہ کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف چارلز براؤن نے کہا کہ کوئی بھی جنگ ہتھیاروں کی بنیاد پر ختم نہیں ہوتی اور کوئی نہ کوئی سفارتی راہ نکالنی ہی پڑتی ہے۔برطانوی اخبار فائينینشل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین ممکنہ طور پر یوکرین کو فوجی و مالی امداد فراہم نہیں کرسکتی۔اخبار کے مطابق یوکرین ممکن ہے کہ جرمنی میں بجٹ بحران اور یورپ میں دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں کے مواقف میں استحکام کی بنا پر یورپی یونین سے پچاس ارب یورو کی امداد کہ جس کا کی ایف سے وعدہ بھی کیا گیا ہے،