vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ کے عوام پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ مظالم کے خلاف امریکی سینیٹ میں احتجاج

0

فلسطین کے حامیوں نے امریکی سینیٹ میں جمع ہو کر غزہ کے عوام پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ امریکہ میں فلسطین کے حامی،امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کے دفتر کے سامنے اکٹھا ہوئے۔انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے غاصب اسرائیل کی حمایت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والےعرب نژاد امریکیوں اور فلسطین کے حامی بعض یہودیوں نے زور دے کر کہا کہ سنیٹ اسرائیل اور تحریک حماس کے درمیان جنگ بندی کی حمایت سے متعلق مطالبات اور سروے رپورٹوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈ اٹھا کر ایسے بموں اور فوجی سازوسامان کے لئے بجٹ مختص کئے جانے سے اپنی نفرت بیزاری کا اظہار کیا جن کے ذریعے غاصب اسرائیل غزہ پٹی میں فلسطینی شہریوں کا قتل عام کرتا ہے۔اسرائيل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف امریکہ میں ایسی حالت میں احتجاج کیا جا رہا ہے کہ جب امریکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی مخالفت کر رہا ہے۔امریکہ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کی ایسی حالت میں حمایت کی ہے کہ جب اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ایک بحران بھی زیادہ خطرناک ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.