یوگی حکومت اسمبلی بھی عوام کی بات نہیں سنناچاہتی ہے۔اجئے رائے
اترپردیش میں کانگریس صدر اجئے رائے نے کہا کہ مفاد عامہ کے تمام محاذ پر ناکام یو گی حکومت اسمبلی میں بھی عوام کے سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتی ہے اور اسمبلی مینول کی خلاف ورزی کر کے اسمبلی کی کاروائی صرف تین دن میں نپٹانے کی رسم کی ادائیگی کررہی ہے۔اترپردیش میں کانگریس صدر اجئے رائے نے پارٹی کے ریاستی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت ہر مورچے پر ناکام ہوچکی ہے۔ اور بدقسمتی یہ ہے کہ یہ اب ایوان چلا کر اس پر بات بھی نہیں کرنا چاہتی ۔ تین دن سے ایوان چلا کر عوام کے مسائل کو اپوزیشن کے ذریعہ سے اسمبلی تک نہیں آنے دینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی 19بڑی ریاستوں میں اترپردیش کا مقام 18واں ہے۔ یعنی ان کی اپنی ایجنسیاں مانتی ہیں کہ اترپردیش میں صحت کی خدمات بدحال ہیں۔ ریاست میں 5ہزار ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گنا پیرائی کا نیا سیشن شروع ہوچکا ہے۔لیکن سابقہ ادائیگی بھی کسانوں کو پورا نہیں مل پائی ہے۔ جبکہ وصولا گنا مل میں جانے کے 14دنوں کے اندر ادائیگی ہوجانی چاہئے۔ریاست میں بڑھتے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتررپدیش میں جرائم کی شرح ہندوستان کے صوبوں میں سب سے زیادہ ہے۔پورے ہندوستان میں ہونے والے جرائم میں 15.4فیصدی جرائم صرف اترپردیش میں ہوتے ہیں۔