vosa.tv
Voice of South Asia!

بی جے پی دہلی حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں کوشاں:راگھو چڈھا

0

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا کا کہنا ہے کہ بی جے پی دہلی کے چیف سکریٹری کی مدت ملازمت میں توسیع  کر کے دہلی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ بی جے پی نے ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے چیف سکریٹری کی مدت کار میں توسیع دے کر ایسا کام کیا ہے کہ پوری دہلی ان کے بارے میں سوال پوچھ رہی ہے۔دہلی اسمبلی انتخابات میں مسلسل شکست کے بعد اور اب میونسپل کارپوریشن میں بھی شکست کے بعد بی جے پی کافی پریشان ہے، اس لیے وہ لیفٹیننٹ گورنر اور کچھ خاص افسروں کے ذریعے دہلی میں آپ حکومت کو مسلسل غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،لیکن دہلی کے لوگ بی جے پی کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آپ لیڈر نے کہا کہ اگموٹ کیڈر کے تمام تجربہ کار افسروں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک طرح سے انہیں نااہل قرار دے کر ایک خاص افسر کی سروس میں توسیع دی گئی۔حکومت ایسے نایاب ہتھکنڈے صرف ہنگامی حالات میں اپناتی ہے لیکن بی جے پی نے ایک اسپیشل افسر کو چیف سکریٹری بنایا ہے،جو پچھلے کئی دنوں سے کئی الزامات اور تنازعات میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.