vosa.tv
Voice of South Asia!

بہارمیں غیرقانونی مساجد اور مدارس کا سیلاب آگیا:گری راج سنگھ

0

نئی دہلی:مرکزی وزیر اور بہار کے بیگوسرائے سے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے غیرقانونی مدارس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کرکے نتیش کمار بہار اور ملک کی اندرونی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔بہار کے بیگوسرائے سے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے کہاکہ بہار میں غیر قانونی مساجد اور مدارس کا سیلاب آگیا ہے۔بہار کی سرحد نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ ملتی ہے۔یہ سب ان سرحدوں پر اور بھی زیادہ ہو رہا ہے۔اس سے نہ صرف بہار بلکہ ملک کی اندرونی سلامتی کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی مدارس کو بند کیا جائے اور جائز مدارس میں سائنس کی تعلیم شروع کی جائے۔گری راج نے کہا کہ ووٹ کا لالچ بہت ہوگیا،اب نتیش جی، ملک اور اس کی سلامتی کے بارے میں سوچیں۔اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو بیس سالوں میں بہار کے لوگوں کی دولت اور مذہب بھی خطرے میں پڑ جائے گا اور اس کے لیے نتیش اور لالو یادو کو مورد الزام ٹھہرایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.