vosa.tv
Voice of South Asia!

سلامتی کی مضبوطی کے لیے برطانیہ نے اپنا جدید ترین تباہ کن جہاز خلیج بھیج دیا

0

لندن:سلامتی کی مضبوطی کے لیے برطانیہ نے اپنا جدید ترین تباہ کن جہاز خلیج بھیج دیا،برطانیہ نے اعلان کیاتھا کہ وہ خطے میں اپنی فوجی اور دفاعی موجودگی کو بڑھانے کے لیے اپنا ایک جدید ترین بحری جہاز خلیج میں بھیج رہا ہے۔وزارتِ دفاع نے کہا کہ ایک ٹائپ 45 تباہ کن جہاز ڈائمنڈ ایچ ایم ایس نقل وحرکت کی آزادی کو یقینی بنانے،تجارتی جہازوں کی دوبارہ یقین دہانی اور تجارت کی محفوظ روانی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن انجام دے گا۔یہ تعیناتی اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ شروع ہونے اور 19 نومبر کو بحیرۂ احمر میں ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی طرف سے اسرائیل سے منسلک ایک کارگو جہاز پر قبضے کے بعد کی گئی ہے۔کہ ہر روز تقریباً 50 بڑے تجارتی بحری جہاز باب المندب سے گذرتے ہیں جو بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے ملاتا ہےجبکہ تقریباً 115 بڑے تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گذرتے ہیں۔یہ جہاز اور اس کے ساتھ ہی بارودی سرنگوں کے سراغ رساں اور ایک امدادی جہاز بھی فریگیٹ ایچ ایم ایس لنکاسٹر میں شامل ہو جائے گا جو گذشتہ سال اس خطے میں تعینات کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.