یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے،اسپین
تل ابیب:ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو چائیے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلےکیونکہ اس سے اسرائیل فلسطین تنازعہ کو ختم کرنے اور خطے کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔اسرائیل نے اس بیان پر ناگواری کا اظہار کیا اورہسپانوی سفیر کو طلب کرلیا۔ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کے بیان پر اسرائیل غصے میں آگیا اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ہسپانوی وزیر اعظم کے بیانات کے پس منظر میں میڈرڈ میں تل ابیب کے سفیر کو مشاورت کے لیے طلب کرنے کا اعلان کردیا۔ایلی کوہن نے کہا کہ سپین کے وزیر اعظم کے ہتک آمیز بیانات کے بعد میں نے سپین میں اسرائیلی سفیر سے رابطہ کیا اور مشاورت کے لیے ان کو واپس آنے کا کہ دیا ہے۔اسرائیل نے تل ابیب میں ہسپانوی سفیر کو بھی طلب کرلیا۔ اسے اس وقت سرزنش کی گئی جب ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ انہیں اسرائیل کے بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کے بارے میں سنگین شکوک ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ وزیراعظم نے سانچیز کے شرمناک بیان کے بعد وزیر خارجہ ایلی کوہن کو سفیر کو طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ محصور غزہ کی پٹی میں شہریوں کی اموات کی تعداد نے بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔