ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘، فلم کی شوٹنگ اچانک ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان اب ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، لیکن فلم کا اعلان ہونے کے بعد اسکی شوٹنگ اچانک ملتوی کردی گئی سلمان خان اور شاہ رخ ممکنہ طور پر نئی فلم ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی کامیابی کے بعد پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ ایک میگا پروجیکٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ممکنہ طور پر ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ ہوسکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس فلم کے اعلان کے بعد مختلف آرا سامنے آئیں، جس کے بعد بتایا جارہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کو ہی ملتوی کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی شوٹنگ کا آغاز مارچ 2024 میں ہونا تھا، تاہم ادیتیا چوپڑا نے ذاتی طور پر فلم کی عکسبندی کو ملتوی کیا ہے۔ رپورٹ میں فلم ملتوی کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ادیتیا چوپڑا فلم کی اسکرپٹ پر دوبارہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ فلم مکمل طور پر دیتیا چوپڑا کے حوالے ہے جو ناظرین کے سامنے ایک مرتبہ پھر ٹائیگر کو بہترین انداز میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹائیگر یش راج فلمز کا سینئر جاسوس کردار ہے لہٰذا وہ اسے اس انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں جس سے دیکھنے کے بعد لوگ لطف اندوز ہوں ادیتیا چوپڑا جانتے ہیں سلمان خان اور شاہ رخ خان کو آمنے سامنے دیکھنے کے حوالے سے فلم بینوں کی امیدیں عروج پر ہوں گی لہٰذا اس فلم کے معاملے میں کسی بھی طرح کے کسی سمجھوتے کی گنجائش نہیں ہے۔