vosa.tv
Voice of South Asia!

آرٹس کونسل کراچی میں چار روزہ سولہویں عالمی اردو کانفرنس کا رنگا رنگ آغاز

0

  آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ’سولہویں عالمی اردو کانفرنس‘ 2023 کا رنگا رنگ آغاز کردیا گیا۔ مہمانِ خصوصی نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ادب و ثقافت کی نامور شخصیات افتخار عارف، زہرا نگاہ، کشور ناہید، پیر زادہ قاسم رضا صدیقی، منور سعید،  مرزا اطہر بیگ، اسد محمد خان، نور الہدیٰ شاہ، قونصل جنرل یو اے ای بخیر عتیق الرمیثی، تحسین فراقی، ڈاکٹر عالیہ امام، سہیل وڑائچ، اعجاز فاروقی، نجیبہ عارف، ثروت محی الدین، ہیرو جی کتاﺅکا،عارف وقار، اباسین یوسف زئی ودیگر موجود تھیں۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خطبہ استقبالیہ جبکہ نامور صحافی و دانشور غازی صلاح الدین نے کلیدی مقالہ پیش کیا، نظامت کے فرائض ہما میر نے انجام دیے جبکہ تقریب کے آغاز پر فلسطین میں جاری اسرائیل کی جارحیت کی مذمت میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی ادب و ثقافت کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صوبائی حکومت میں وزیر بنانے کا اعلان بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.