سعودی عرب :ریاض میں ثقافتی ویک کی رعنائیاں جاری
سعودی عرب میں ثقافتی ویک کی رعنائیاں جاری ہیں جس میں ایک جانب پاکستانی ثقافتی رنگوں سے بھرپور پریڈ دیکھنے والوں کو محظوظ کر رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کے معروف گلوکار نبیل شوکت علی نے اپنی آواز سے شرکاء کو محظوظ کیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سویدی پارک میں پاکستان کی ثقافت پر مبنی ویک منایا جا رہا ہے جس میں روزانہ ہزاروں پاکستانی شریک ہو رہے ہیں اور ثقافتی سرگرمیوں سے محظوظ ہو کر ثقافتی رنگوں سے روشناس ہو رہے ہیں ثقافتی ویک کے پانچویں روز پاکستان کے علاقائی رنگوں پر مبنی پریڈ نے شرکاء کے دل مو ہ لئے جبکہ ڈھوپ کی تھاپ پر چھوٹے بڑے سبھی ناچتے رہے اسکے علاوہ پاکستان سے نامور گلوکار نبیل شوکت علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنی پرفارمنس سے خوب سماں باندھا جس سے سننے والوں نے خوب لطف اٹھایا.