غزہ جنگ بندی معائدہ ختم ہونے کے بعد شمالی خان یونس کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع
شمالی خان یونس کے مکینوں نے بمباری کے خوف سے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کا رخ کرلیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے معائدہ پورا ہونے کے بعد شمالی خان یونس کے مکینوں کو خوف لاحق ہے کہ اسرائیلی فورسز کارروائی کرتے ہوئے جدید ہتھیاڑوں کی مدد سے بمباری کریں گے جس سے جانی ومالی نقصان ہوسکتا ہے لہذا مکینوں نے جانی نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی خان یونس کے گھر بار چھوڑ دئیے ہیں اور ضرورت کا سامان لے کر محفوظ مقامات کا رخ کرلیا ہے۔نکالی مکانی کرنے والوں میں بچے،خواتین،مرد،بزرگ شامل ہیں جو گاڑیوں،بیل گاڑی سمیت دیگر کے ذرریعے نکل مکانی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی ثالثی کی کوششوں کے باوجود خان یونس اور غزہ کے مکین پریشان ہیں کہ اسرائیل کی فورسز کی جانب سے بمباری متوقع ہے