vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل۔ حماس لڑائی دوبارہ شروع ہونے پر جنوبی غزہ کے شہریوں کا تحفظ ضروری قرار

0

رام اللہ:امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن  نے رام اللہ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور کہا کہ اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوتی ہے تو جنوبی غزہ میں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بکتر بند گاڑی میں فول پروف سکیورٹی میں رام اللہ پہنچے جہاں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان سے ملاقات کی۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سیکرٹری انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوتی ہے تو جنوبی غزہ میں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ بلنکن نے نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ جنوبی پٹی میں کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل انسانی ضروریات اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھا جائے۔ملر نے مزید کہا کہ بلنکن نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو نقصان پہنچانے سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ساتھ ہی اسرائیل کو مغربی کنارے میں تشدد کے لیے انتہا پسند آبادکاروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.