vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں پیپلزپارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس،پی پی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے

0

ریاض:سعودی عرب میں پیپلزپارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوری اور سیاسی اقدار کو فروغ دیا ہے اور پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز سے نکال سکتی ہے جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ اور سعودی عرب کے عہدیداروں سمیت جیالوں نے بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر مقررین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک عام پاکستانی کی جماعت ہے جو پاکستان کی تمام اکائیوں کو یکساں حقوق دینے سمیت پاکستان میں مستحکم اور پائیدار جمہوریت کے لئے کوشاں ہے اور یوم تاسیس کے روز ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں اور کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر احتشام جاوہد کوہلی،صدر سعودی عرب اعجاز رحیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے  ذوالفقار بھٹو شہید کی قیادت میں ملکی آئین دیا اور ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کی بنیاد رکھی اور اسی طرح ملک کو جمہوریت کی ڈگر پر ڈالا مگر پیپلزپارٹی کو ہمیشہ دیوار سے لگایا گیا مگر آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پھر سے 2024 کے الیکشن میں برسراقتدار آئے گی اور آصف علی زرداری کی مفاہمت کی پالیسی اور بلاول بھٹو زرداری کی روشن خیال پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.