vosa.tv
Voice of South Asia!

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے آغاز پر اتفاق

0

دبئی:اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دبئی میں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس منعقد کی گئی،جس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے آغاز پر اتفاق رائے کیا گیا۔موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کےفریقوں کی28 ویں کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے صدر سلطان جابر نے اعلان کیا کہ کانفرنس نے لاس اینڈ ڈیمیج  فنڈ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقوں کی27 ویں کانفرنس نے 2022 میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ قائم کیا جائے گا جس سے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ ہوگا۔لاس اور ڈیمیج کامسئلہ اربوں لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کو متاثر کرسکتا ہے،بالخصوص وہ لوگ جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.