vosa.tv
Voice of South Asia!

رندیپ ہودا اور لِین لائشرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور لِین لائشرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے،شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔نوبیہاتا  جوڑے نے سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ 29 نومبر کو شادی کررہے ہیں۔رندیپ اور لین کا کہنا تھا شادی ریاست منی پور کے علاقے امفال جبکہ استقبالیہ ممبئی میں ہوگا۔شادی کے پرمسرت موقع پر دونوں نے منی پور کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا۔رندیپ ہودا نے سفید رنگ کا لباس روایتی دھوتی انداز کے ساتھ پسند کیااور زرد رنگ کی پگڑی بھی باندھی۔دلہن نے بھی سفید اور گلابی رنگوں سے مزین منی پور کے روایتی اسٹائل کا شادی کا جوڑا زیب تن کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.